QR CodeQR Code

تحریک پیش کرنیوالوں کے پاس شائد مطلوبہ اکثریت موجود ہے، اختر مینگل

18 May 2022 21:40

اپنے ایک بیان میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پر کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ہماری اتحادی جماعت ہے۔ انکے ساتھ ملکر فیصلہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شائد مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ہماری اتحادی جماعت ہے۔ ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے کل چار سے پانچ ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں۔ جام کمال پہلے اپنی خود اپنی جماعت باپ پارٹی کو تو متحد کریں۔


خبر کا کوڈ: 994910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994910/تحریک-پیش-کرنیوالوں-کے-پاس-شائد-مطلوبہ-اکثریت-موجود-ہے-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org