QR CodeQR Code

سید علی رضوی اور کاظم میثم سے سب ڈویژن گمبہ سکردو کے اسسٹنٹ کمشنر کی ملاقات

18 May 2022 21:57

اسسٹنٹ کمشنر نے سب ڈویژن کا باضابطہ افتتاح کرنے کے لیے آغا علی رضوی اور وزیر زراعت کو جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ سب ڈویژن گمبہ سکردو میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر غلام علی نے فرائض منصبی انجام دینے سے پہلے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور منسٹر ایگریکلچر و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم سے ملاقات کی اور کیک پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ آغا علی رضوی نے اس موقع پر نئے سب ڈویژن میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے حق میں دعا کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سب ڈویژن کا باضابطہ افتتاح کرنے کے لیے آغا علی رضوی اور وزیر زراعت کو جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دعوت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 994912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994912/سید-علی-رضوی-اور-کاظم-میثم-سے-سب-ڈویژن-گمبہ-سکردو-کے-اسسٹنٹ-کمشنر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org