QR CodeQR Code

پشاور میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

18 May 2022 22:40

پولیس حکام کے مطابق سرکی گیٹ کے پاس کمرے میں حساس ادارے کے اہلکاروں کی رہائش تھی، اور گاڑی اہلکاروں کو چھوڑنے گئی تھی کہ دھاک لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں حساس ادارے آئی بی کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے سرکی گیٹ میں حساس اداے  (آئی بی) کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سرکی گیٹ کے پاس کمرے میں حساس ادارے کے اہلکاروں کی رہائش تھی، اور گاڑی اہلکاروں کو چھوڑنے گئی تھی کہ دھاک لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 994920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994920/پشاور-میں-حساس-ادارے-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-ایک-اہلکار-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org