QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کو عالمی اسلامی رہنماؤں و سفراء کیجانب سے مبارکباد

18 May 2022 23:07

مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ شیخ ھمام حمودی، سابق سربراہ سید عمار الحکیم، عہداللہ تحریک عراق کے سربراہ سید ہاشم الحیدری، جمعیت العمل بحرین کے رہنماء شیخ عبداللہ صالح، بین الاقوامی مقاومت اسلامی سپورٹ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدار اور دیگر نے مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اسلامی ممالک کے سفراء، اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کے سربراہان اور شخصیات کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ شیخ ھمام حمودی، سابق سربراہ سید عمار الحکیم، عہداللہ تحریک عراق کے سربراہ سید ہاشم الحیدری، جمعیت العمل بحرین کے رہنماء شیخ عبداللہ صالح، بین الاقوامی مقاومت اسلامی سپورٹ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدار، فلسطینی تحریک آزادی حماس کے رہنماء خالد قدومی، تہران میں یمن کے سفیر ابو غدیر، پاکستان میں تعینات شام کے سفیر بسام عمران، حزب موتلفہ اسلامی تہران کے سیکرٹری بین الاقوامی امور محمد بومیان و متعدد دیگر عالمی اسلامی رہنماؤں اور شخصیات نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 994923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994923/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کو-عالمی-اسلامی-رہنماو-ں-سفراء-کیجانب-سے-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org