0
Wednesday 18 May 2022 23:52

پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کرینگے، امریکہ

پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کرینگے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کو معیشت کی بحالی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کی تعمیر نو کے لیے حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام کرتا رہے گا۔ ترجمان نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اپنے امریکی ہم منصب سے سلسلہ وار ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ہونے والے مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش