0
Sunday 18 Sep 2011 10:23

خیبر ایجنسی، شرپسندوں کا حملہ،امن لشکر کے چار رضاکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق، کرم ایجنسی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی، شرپسندوں کا حملہ،امن لشکر کے چار رضاکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق، کرم ایجنسی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اکاخیل:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں شرپسندوں کے حملے میں امن لشکر کے چار رضاکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں آج صبح شرپسندوں نے علاقے میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکار اور امن لشکر کے چار رضاکار جاں بحق ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورس اور امن لشکر کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ علاقے میں گزشتہ دو سال سے سکیورٹی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔
ادھر کرم ایجنسی کے علاقے مروخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ تین افراد گاڑی میں سوار ہو کر علی زئی جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزموں نے فائرنگ کر دی، جس سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ جائے وقوع پر پہچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر علی زئی ہسپتال پہنچا دیا۔
خبر کا کوڈ : 99496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش