QR CodeQR Code

کراچی میں بجلی بحران، 6 سے 12 گھنٹے تک لوڈشینڈنگ جاری

19 May 2022 08:39

شدید گرم موسم میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن رکھی، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ان کا دن اور رات کا چین چھین لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوام کا غم و غصہ اور احتجاج کام نہ آسکا، حکومت خاموش، کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو دس روز ہوگئے، کے الیکٹرک نے دن اور رات چار بار مجموعی طور پر چھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈشینڈنگ جاری رکھی۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرم موسم میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن رکھی، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ان کا دن اور رات کا چین چھین لیا ہے۔ راتوں کو نیند پوری نہیں ہوتی، دن کو کاروبار میں مشکلات رہتی ہیں، قیوم آباد، بھٹائی کالونی، کورنگی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، جونیجو ٹاؤن، محمودآباد، ایڈمن سوسائٹی، بلوچ کالونی، لائنز ایریا، گارڈن، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، رفاہ عام، سلمان فارسی سوسائیٹی، ملیر کی مختلف آبادیاں، گڈاپ ٹاؤن، ماڈل کالونی، سہراب گوٹھ، نارتھ کراچی، شادمان سمیت شہر کے تقریباً تمام علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں، بجلی کی بار بار بندش سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 994970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994970/کراچی-میں-بجلی-بحران-6-سے-12-گھنٹے-تک-لوڈشینڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org