QR CodeQR Code

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کا تبادلہ

19 May 2022 12:04

پولیس افسران کے تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابر سرفراز الپا آر پی او فیصل آباد اور طیب حفیظ چیمہ کو آر پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ صوبے میں پولیس افسران کے تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابر سرفراز الپا آر پی او فیصل آباد اور طیب حفیظ چیمہ کو آر پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جب کہ آر پی او ملتان راجہ رفعت مختار کو آر پی او بہاولپور کا چارج بھی دیا گیا ہے۔سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  اور  کامران عادل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، آر پی او فیصل آباد عمران محمود، آر پی او بہاولپور شیر اکبر اور آر پی او ملتان جاوید اکبر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995003/پنجاب-پولیس-میں-بڑے-پیمانے-پر-افسران-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org