QR CodeQR Code

ڈالر میں مسلسل اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا

19 May 2022 12:24

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق بھی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 995006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995006/ڈالر-میں-مسلسل-اضافہ-وزیراعظم-نے-اہم-اجلاس-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org