0
Thursday 19 May 2022 12:24

ڈالر میں مسلسل اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا

ڈالر میں مسلسل اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق بھی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 995006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش