0
Thursday 19 May 2022 14:24

حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث چولستان میں انسانوں اور جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، ٹی ایل پی

حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث چولستان میں انسانوں اور جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، ٹی ایل پی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ مفاد پرستی کی سیاست نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے، نواز لیگ، پی پی پی اور تحریک انصاف کو عام آدمی کے حالات سے کوئی سروکار نہیں ہے، پچھلا چار سالہ دور نااہلیت کے باعث کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے آگئے ہیں، معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، گردشی قرضے ڈبل اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار دو سو سے اوپر جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک ملتان کے امیر مفتی محمد مظہر چشتی، سرپرست اعلیٰ ملتان قاری محمد یونس، نائب امیر ضلع ملتان محمد الطاف کھوکھر اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن نے سہانے خواب دکھا کر عام آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے، ملک کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، غربت و مہنگائی سے جہاں انسان خودکشیاں کررہے ہیں وہیں حکمران و اپوزیشن ملکی حالات کی بجائے سیاست کررہے ہیں، حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث چولستان میں انسانوں اور جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

اُنہون نے کہا کہ اگر شریف خاندان کی دہی لینے کے لیے جہاز روانہ کیا جاسکتا ہے تو چولستان میں پانی کے ٹینک کیوں نہیں بھجوائے جاسکتے؟۔ اس وقت صرف واحد جماعت تحریک لبیک پاکستان ہے جو روایتی جماعتوں پی ٹی آئی اتحاد اور پی ڈی ایم سے لاتعلق ہوکر صرف اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے منشور کے مطابق صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کے لیے کوشاں ہے، تحریک لبیک عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسوں میں آغاز کرچکی ہے، قصور اور شیخوپورہ میں زبردست عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اب بہاولپور کا جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کا رُخ موڑ دے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 21مئی کو دن ایک بجے شاہ شمس انٹرچینج نزد بہاولپور بائی پاس ملتان شاندار استقبال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 995020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش