QR CodeQR Code

حکومت کو ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا گیا

19 May 2022 14:24

عدالت نے حکم دیا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجز بینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ آرٹیکل 25 10/A اور 4 کی عملداری ہونا چاہیے، کرمنل جسٹس سسٹم کی شفافیت اور ساکھ کر برقرار رکھا جائے، ہماری کارروائی کا مقصد صرف اسی حد تک ہے۔ عدالت نے تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 995021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995021/حکومت-کو-ہائی-پروفائل-مقدمات-میں-تبادلوں-اور-تقرریوں-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org