0
Thursday 19 May 2022 14:38

ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی 200 روپے کا ہوگیا

ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی 200 روپے کا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈبل سنچری بنالی۔ ملک میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا ہے، جو اس کی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 995028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش