0
Thursday 19 May 2022 15:34

کرائم سین کا تحفظ اور اسکی حفاظت کیجائے، کراچی پولیس چیف کا اہم حکمنامہ جاری

کرائم سین کا تحفظ اور اسکی حفاظت کیجائے، کراچی پولیس چیف کا اہم حکمنامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پولیس چیف نے کراچی میں سیریل بم دھماکوں کے حوالے سے افسران کو اہم حکمنامہ جاری کر دیا، جس میں کہا کہ وقوعہ کا تحفظ اور اس کی حفاظت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیریل بم دھماکوں کے حوالے سے کراچی پولیس چیف نے پولیس افسران کو اہم حکمنامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، کرائم سین کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کرائم سین کو عوام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور اہم شواہد کو تباہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔ خط کراچی کے تمام ضلعی افسران کو بھیج دیا گیا۔

خط میں حکم دیا کہ وقوعہ کا تحفظ، اس کی حفاظت کی جائے، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل، میڈیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کا انتظام ضلعی ایس ایس پیز کے پاس ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے ایس ایس پی کی ذمہ داری ہے کہ کرائم سین یونٹس کی ٹیموں کو شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین پر بلائیں، ناکامی کی صورت میں انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دہشتگردی کے واقعات میں ایس ایس پی کرائم سین یونٹ بغیر کسی تاخیر کرائم سین کا دورہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 995040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش