QR CodeQR Code

حزب اللہ کے ڈرونز کے خوف سے صیہونی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

19 May 2022 20:39

''یدیعوت آحارونوت'' ویب نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے اپنے ہی ڈرون پر دو میزائل فائر کیے جو اسے مار گرانے میں ناکام رہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت آج نے آئرن ڈوم فعال کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کا ڈرون گرا دیا ہے، لیکن کچھ ہی دیر بعد اسرائیل کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ڈرون کی تشخیص کے معاملے میں کوتاہی ہوئی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، آج (جمعرات) صیہونی میڈیا نے خطرے کے سائرن بجنے کے بعد لبنان کے ساتھ متصل مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں زور دار دہماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ صیہونی میڈیا نے شروع میں خبر دی کہ آئرن ڈوم نے حزب اللہ کے ایک ڈرون کی طرف میزائل داغا ہے اور اسے نیچے گرا دیا ہے۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی میڈیا نے آئرن ڈوم کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے اور الارمنگ سائرن بھی غلطی سے بجا تھا۔

اسرائیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کی طرف سے ہماری جانب کوئی بھی ڈرون داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ یہ سب کچھ آئرن ڈوم کی غلط تشخیص کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل 13 کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے اپنے ہی ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔ ''یدیعوت آحارونوت'' ویب نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے اپنے ہی ڈرون پر دو میزائل فائر کیے لیکن اسے مار گرانے میں ناکام رہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے شمالی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995087/حزب-اللہ-کے-ڈرونز-خوف-سے-صیہونی-حکومت-بوکھلاہٹ-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org