QR CodeQR Code

سندھ کے اسپتالوں کی مثالیں دینے والے خود امریکا سے علاج کرائیں گے، خرم شیر زمان

19 May 2022 21:07

اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی امریکہ میں اہم نان آفیشل ملاقاتیں کئی خدشات جنم لے رہی ہیں، کیا ایک بار پھر رجیم چینج کیلئے ہاتھ پاؤں جوڑنے پی پی قیادت نے امریکہ کا رخ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ کے طبی معائنے، امریکہ دورہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں کی مثالیں دینے والے خود امریکہ سے علاج کرائیں گے، مراد علی شاہ اور بلاول کہتے تھے پوری دنیا سے لوگ سندھ علاج کیلئے آتے ہیں، سندھ حکومت اسٹیٹ آف دی آرٹ کی طرز پر اپنے لئے بھی کوئی سرکاری اسپتال نہیں بناسکی، بلاول زرداری بھی اپنے والد کا علاج عام سرکاری ہسپتالوں سے نہیں کراتے، سندھ میں غریبوں کیلئے کوئی معیاری صحت کی سہولیات نہیں ہیں، سندھ کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، نجی فارماسسٹ کی چاندی ہورہی ہے، غریبوں کیلئے ہسپتالوں میں بیڈز میسر نہیں، مراد علی شاہ امریکہ میں کوئی تلاب دیکھیں اور شرم سے ڈوب جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی امریکہ میں اہم نان آفیشل ملاقاتیں کئی خدشات جنم لے رہی ہیں، کیا ایک بار پھر رجیم چینج کیلئے ہاتھ پاؤں جوڑنے پی پی قیادت نے امریکہ کا رخ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995097/سندھ-کے-اسپتالوں-کی-مثالیں-دینے-والے-خود-امریکا-سے-علاج-کرائیں-گے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org