QR CodeQR Code

عمران نیازی کی آمرانہ طرز حکمرانی نے ملک کو آئینی بحران اور معاشی بدحالی سے دوچار کیا، ناصر شاہ

19 May 2022 21:22

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عمران نیازی کے منتخب کئے ہوئے ایف بی آر چیئرمین نے ملک کے دیوالیہ پن کی حالت میں پہنچنے کو تسلیم کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران حکومت معیشت سنبھالنے اور اس کو چلانے میں ناکام رہی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی آمرانہ طرز حکمرانی نے ملک کو آئینی بحران اور معاشی بدحالی سے دوچار کیا۔ اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران نیازی کو سلیکٹڈ حکومت دلوائی گئی تھی تو ملک معاشی طور پر مستحکم تھا اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی بات تو دور، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے منتخب کئے ہوئے ایف بی آر چیئرمین نے ملک کے دیوالیہ پن کی حالت میں پہنچنے کو تسلیم کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران حکومت معیشت سنبھالنے اور اس کو چلانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اس بات کو بخوبی سمجھتے تھے  کہ وہ عوام پر مسلط کئے گئے تھے، اس لئے غیر جمہوری اقدامات کے ذریعے آئندہ اقتدار پر قابض ہونے کے سپنے دیکھ رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 995098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995098/عمران-نیازی-کی-آمرانہ-طرز-حکمرانی-نے-ملک-کو-آئینی-بحران-اور-معاشی-بدحالی-سے-دوچار-کیا-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org