0
Thursday 19 May 2022 21:45

امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے، افسران سے غیرقانونی کام لینے کے لئے نوازا جارہا ہے، کرائم منسٹر تفتیشی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا اس معاملے پر سوموٹو نوٹس خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی شرکت انقلاب کی شروعات ہے، پاکستان کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے، وکلاء سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد امپورٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے چکے ہیں۔، کرائم منسٹر قوم سے معافی مانگیں اور اپنی شکست تعلیم کر کے فوری الیکشن کروائیں، پاکستان کے موجودہ حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ایک سازش کے تحت ملک کا دیوالیہ نکالنے کے لئے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جارہی ہے، عمران خان کی سربراہی میں ملک ترقی کرے گا۔ حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو امریکہ میں طبعی معائنے جانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ امریکہ علاج کے لئے جارہے ہیں لیکن سندھ کے عوام کا کیا بنے گا، کیا آپ لوگوں نے 14 سالوں میں کوئی اچھا اسپتال نہیں بنایا؟ جہاں آپ لوگوں جیسوں کا علاج ہوسکے۔، سندھ میں صحت کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، آپ لوگوں کے دعوے ادھورے ہیں، تھر میں بچے مر رہے ہیں، لاڑکانہ میں ایڈز پھیل رہا ہے، آپ لوگوں نے اسپتالیں کرپشن کرنے کے لئے این جی اوز کے حوالے کر رکھی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں لاشیں اٹھانے کے لئے ایمبولنس تک درکار نہیں، آپ پھر بھی علاج کے لئے امریکہ جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش