0
Thursday 19 May 2022 22:31

سابق صیہونی وزیراعظم نتین یاھو کو دھمکی آمیز ٹویٹ کرنے پر سزا

سابق صیہونی وزیراعظم نتین یاھو کو دھمکی آمیز ٹویٹ کرنے پر سزا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی عدالت نے بنیامین نتین یاھو اور ان کے بیٹے کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹ کرنے پر ایک شخص کو قید کرنے کی سزا سنائی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، سابق اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ''بئر السبع'' کے رہائشی شخص کی ٹویٹ وائرل ہونے پر اسے جیل میں قید کرنے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر ''بئر السبع'' میں رہنے والے ''عاشر بن ڈیوڈ'' کو ''بینجمن نیتن یاہو'' اور ان کے بیٹے ''یائر نیتن یاہو'' کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹس کرنے پر 13 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ ڈیلی ٹائمز اسرائیل کے مطابق، اس شخص نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ نتین یاہو اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عاشر بن ڈیوڈ کو 13 ماہ قید کی سزا ایسے عالم میں سنائی گئی ہے کہ جب اس سے پہلے اسرائیلی لوئر کورٹ نے ابتدائی طور پر اسے آٹھ ماہ قید کی سزا اور 1,500 شیکل ($ 445) جرمانہ ادا کرنے کو کہا تھا، جبکہ اسرائیلی ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قید کی مدت بڑھا کر 13 ماہ کر دی۔

ڈیوڈ نے عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے 2020ء میں اس طرح کا ٹویٹ کیا تھا کہ "کیا کسی کو معلوم ہے کہ وزیراعظم کو قتل کرنے کا کوئی منصوبہ ہے؟ "کیا کسی کو معلوم ہے۔۔۔۔ میں یہ کام کرنا چاہوں گا۔۔۔ لگتا ہے کہ اس کام کا وقت آگیا ہے۔" اس ٹویٹ کے چند دن بعد اس نے بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے کو ایک اور پیغام میں دھمکی دی اور لکھا کہ یائیر، دوست! بدلنے والی چیزوں کا شکوہ کیسا۔۔۔۔ آپ گھبرا رہے ہیں۔۔۔۔ مسئلہ کیا ہے؟ کیا آپ کے گھر ہل رہے ہیں؟ " آپکی دیواریں کمزور ہیں، یہانتک کہ میں آپ کے دل کی دھڑکن سن سکتا ہوں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے بیٹے کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹس کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی اس ماہ کے شروع میں موجودہ وزیراعظم کے خلاف دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے بعد سے شروع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 29 اپریل کو صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو چند دنوں میں تین دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش