QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

19 May 2022 22:31

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوور سفید رنگ کی گاڑی میں موجود تھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تھانے جاتے ہوئے کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہ پور کے ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانے کی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے، سی سی پی او پشاور اعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوور سفید رنگ کی گاڑی میں موجود تھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔


خبر کا کوڈ: 995103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995103/پشاور-دہشتگردوں-کی-کار-پر-فائرنگ-سے-ایس-ایچ-او-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org