0
Thursday 19 May 2022 22:56

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑ کر اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے، اور انکشاف ہوا ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک تھے، جب کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش