0
Friday 20 May 2022 00:06

حکومت نے پرتعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی

حکومت نے پرتعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے لیے لگژری اشیا ملک میں منگوانے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد لگا دی ہے جس کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ ان اشیا میں گاڑیاں، موبائل فونز، فروزن فوڈ، بیکری آئٹمز، ڈرائی فروٹس، کراکری، ڈیکوریشن کا سامان، فرنیچر، میک اپ، گوشت، چاکلیٹ، جام جیلی، فش، جیم اینڈ جیولری،  ٹشوپیپر، سن گلاسز، جوتے، چمڑا، جوسز، شیمپوز، اسلحہ، سگریٹ، کنفیکشنری، سینٹری آئٹمز اور دیگر سامان شامل ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، غذائی مہنگائی دو اعشاریہ تین فیصد سے سولہ فیصد کردی گئی، پاکستان 2018ء میں ابھرتی منڈیوں میں شامل ہوچکا تھا لیکن گزشتہ چار برس میں ملک کی ترقی کی شرح منفی میں تھی، ڈالرز کی قیمت ایک سو پانچ روپے تھی لیکن جب تحریک انصاف گئی تو ڈالر 193 روپے پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سازشی جو چار ہفتے کی حکومت پر اعتراض کر رہے ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے، آئی ایم ایف اور عمران خان کے دستخط شدہ شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، معاہدے پر عمران خان کی حکومت کے دستخط ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت تھی جس نے 2015ء میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، تمام معاشی خودمختاری کے ساتھ ملک کو ترقی کرتی معیشت میں شامل کیا، سابقہ حکومت کے دور میں کارٹلز کے ذریعہ لوٹا گیا لیکن ہم نے معاشی بحالی کا مکمل منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، ان میں فوڈ آئٹمز، تزئین و آرائش کا سامان شامل ہے، تمام امپورٹڈ گاڑیاں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی ہوگی، ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ ہے، یہ سب دو ماہ کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 995110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش