0
Friday 20 May 2022 00:19

ایس یو سی کے رہنماء مولانا زاہد حسنین بخاری کا تنظیمی دورہ پاراچنار

ایس یو سی کے رہنماء مولانا زاہد حسنین بخاری کا تنظیمی دورہ پاراچنار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی آرگنائزر مولانا سید زاہد حسنین بخاری کی صدارت میں تحصیل اپر کرم کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق ضلعی صدر مولانا باقر علی حیدری، سابق جنرل سیکرٹری مدثر حسین توحیدی اور دیگر تنظیمی احباب بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا باقر علی حیدری کو تحصیل اپر کرم کا آرگنائزر نامزد کیا گیا۔ صوبائی آرگنائزر مولانا زاہد حسنین بخاری نے نئے نامزد ہونے والے تحصیل اپر کرم آرگنائزر مولانا باقر علی حیدری سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزر اور دیگر تنظیمی احباب نے تحصیل آرگنائزر مولانا باقر علی حیدری کو مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 995111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش