QR CodeQR Code

جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ”ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شو کیس 2022“ کا انعقاد

20 May 2022 09:37

خطاب کرتے ہوئے وزیر ویمن ڈیولپمنٹ سندھ شہلا رضا نے کہا کہ دنیا بھر کو نئی ٹیکنالوجیز اور تحقیق سے روشناس کروا کر پاکستان کا مستقبل روشن ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے دو روزہ ”ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شو کیس 2022“ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر ویمن ڈیولپمنٹ سندھ سیدہ شہلا رضا نے کی۔ شو کیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز سے ناصرف معاملات زندگی میں جدت پیدا کی جا سکے گی، بلکہ کم وقت میں بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ شو کیس کے ذریعے طالب علموں کا ٹیلنٹ سامنے آنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی اور ایچ ای سی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں طالب علموں کو موقع دیا۔

شہلا رضا نے کہا کہ یہ ہماری یوتھ ہے، جو تعمیری سرگرمیوں سے خود کو منوا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کو نئی ٹیکنالوجیز اور تحقیق سے روشناس کروا کر پاکستان کا مستقبل روشن ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی سندھ طارق رفیع اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شو کیس میں سندھ بھر کی قریباً 32 جامعات نے اپنے 340 سے زائد پروجیکٹس شو کیس کیے ہیں، جن میں سے 100 پروجیکٹس این ای ڈی کے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995143/جامعہ-این-ڈی-اور-سندھ-ہائر-ایجوکیشن-کمیشن-کے-اشتراک-سے-ریسرچ-اینڈ-ٹیکنالوجی-شو-کیس-2022-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org