QR CodeQR Code

شہباز شریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

20 May 2022 13:26

اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، لیکن چاچو ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے، جو مل نہیں رہی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، جو انہیں مل نہیں رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے کہ چاچو حکومت چھوڑ دو، لیکن چاچو ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے، جو مل نہیں رہی۔ کل سپریم کورٹ کے سوموٹو فیصلے نے بدنام زمانہ سیاستدانوں کے کیسوں کے خاتمے کا راستہ روک دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں معاشی فیصلے کرانے کی حکومتی سازش افواج کو نئے مسائل میں ڈال سکتی ہے، معیشت کی خوفناک تباہی پر خاموشی قومی گناہ ہے، یہ صرف مہنگائی اور ڈالر 204 روپے کا ہونے کا مسئلہ نہیں، ملک کی سیاسی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، قوم اور اداروں سے کہتا ہوں کہ جاگتے رہنا، ملک کو مل کر تباہی سے بچانا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری چوہدری شجاعت کو مبارکباد دینے نہیں بلکہ دونوں بھائیوں کو لڑانے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 995166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995166/شہباز-شریف-مقتدر-حلقوں-سے-ڈیڑھ-سال-کی-گارنٹی-بھیک-مانگ-رہے-ہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org