0
Friday 20 May 2022 14:50

کوئٹہ، پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں کا گینگ گرفتار

کوئٹہ، پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں کا گینگ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بچوں کو اغواء کرنے والے ایک گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس سید فدا حسن شاہ نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے چار بچوں کو اغواء کے بعد تاوان وصول کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی کامیاب کارروائی میں 8 میں سے 7 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک مفرور اغواء کار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق اغواء کاروں نے مختلف کارروائیوں میں دو کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ میں آٹھ ممبران شامل ہیں۔ جو آٹھ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کو اغواء کرتے تھے۔ اغواء کار پاک افغان سرحد کے قریب سیٹلائٹ فون استعمال کرتے تھے۔ گرفتار اغواء کار گزشتہ دو سالوں میں چار بچوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش