0
Friday 20 May 2022 17:38

قدوس بزنجو کی حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے، ظہور بلیدی

قدوس بزنجو کی حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے، ظہور بلیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں جمع کروائی ہے۔ موجودہ حکومت عوامی مفادات کو پس پشت ڈال چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ذاتی مفادات کی پالیسوں کو تقویت دے۔ قدوس بزنجو کی حکومت کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ اتحادی جماعتوں نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 995198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش