0
Friday 20 May 2022 19:30

فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی

فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023ء تک ہے، حکومت کو عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے، اپنی سیاست کے لئے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیئے، پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو، ہمارے اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ نہیں ایک ورکنگ ریلیشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 995208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش