QR CodeQR Code

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم

20 May 2022 19:36

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، امپورٹڈ حکومت ملک پر حکمرانی کا جواز کھو چکی ہے، جعلی اکثریت سے منتخب وزیراعلیٰ کو بھی ڈی سیٹ کیا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف ارکان نے چند نوٹوں کے لئے اپنا ضمیر بیچا، اس کی قیمت بالآخر ان کے لئے سودے سے زیادہ مہنگی پڑی، ضمیر فروش کبھی عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، امپورٹڈ حکومت ملک پر حکمرانی کا جواز کھو چکی ہے، جعلی اکثریت سے منتخب وزیراعلیٰ کو بھی ڈی سیٹ کیا جانا چاہیئے، امپورٹڈ حکومت کو اقتدار دلوانے والے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ نا اہل ٹولہ ملک پر مسلط کرکے معاشی اور سیاسی بحران پیدا کیا گیا ہے، سازشی ٹولہ جان لے کہ آخر میں جیت حق اور سچ کی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 995209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995209/پی-ٹی-آئی-سندھ-کے-صدر-علی-زیدی-کا-الیکشن-کمیشن-فیصلے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org