0
Friday 20 May 2022 22:52

تنازعے کے بعد وارانسی کی گیان واپی مسجد میں آج نماز جمعہ میں زبردست بھیڑ

تنازعے کے بعد وارانسی کی گیان واپی مسجد میں آج نماز جمعہ میں زبردست بھیڑ
اسلام ٹائمز۔ عام دنوں کی نسبت آج ہزاروں افراد جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیان واپی مسجد پہنچے تھے۔ مسجد کے اندر جگہ کی کمی کی وجہ سے وشوناتھ دھام کے گیٹ نمبر چار کے باہر جمع نمازیوں کو واپس جانے کو کہا گیا تھا اور گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر تک افراتفری کی صورتحال رہی۔ خیال رہے کہ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں جمعہ کی نماز کے حوالے سے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ایک خط جاری کرکے نمازیوں سے درخواست کی تھی کہ لوگ جمعہ کی نماز کے لئے کم تعداد میں گیان واپی مسجد آئیں۔ اس اپیل کا زیادہ اثر نہیں ہوا اور آج بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنے گیان واپی مسجد پہنچے۔ سروے کے بعد عدالت کے حکم سے گیان واپی مسجد کے وضو کی جگہ اور بیت الخلاء پر نو تالے لگا کر اسے سیل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیان واپی مسجد میں نمازیوں کی بھیڑ عام دنوں سے کچھ زیادہ ہوتی تھی۔

اس سلسلے میں گیانواپی مسجد کی نگرانی کرنے والی انجمن انصافیہ مسجد کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین نے ایک اپیل جاری کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گیان واپی کا معاملہ عدالت میں ہے۔ وضو خانہ اور بیت الخلاء سیل ہونے کی وجہ سے نماز کے لئے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لئے اپنے علاقے میں نماز ادا کریں۔ عدالت کے سامنے گیان واپی کا سروے شروع ہونے سے پہلے عام طور پر اتنے لوگ یہاں نماز پڑھنے نہیں آتے تھے۔ سروے کے بعد سے یہاں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 6 مئی کو جب سروے شروع ہوا تو پہلی بار بڑی تعداد میں نمازی آئے تھے۔ اس کے بعد آج نماز جمعہ پر کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ پہلے صرف 400 لوگ نماز پڑھنے آتے تھے جبکہ آج 700 سے زائد افراد کو مسجد کے آس پاس پایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 995228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش