QR CodeQR Code

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس

20 May 2022 21:28

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے اور صوبائی حکومت کیساتھ ملکر سات کلو میٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بڑے برن سینٹرز میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلو میٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 995229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995229/وزیراعظم-شہباز-شریف-کا-بلوچستان-کے-جنگلات-میں-آگ-لگنے-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org