0
Friday 20 May 2022 21:28

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بڑے برن سینٹرز میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلو میٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش