QR CodeQR Code

کوئٹہ، دھماکہ کا مقدمہ درج، خودکش جیکٹ بناتے ہوئے دھماکہ کا انکشاف

20 May 2022 22:12

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جانبحق ہونیوالا شخص مبینہ طور پر خودکش جیکٹ تیار کر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے کوئٹہ کیں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی ائیر پورٹ روڈ میں ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ میں جانبحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر خودکش جیکٹ تیار کر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کے باعث تین مکانات منہدم ہو گئے تھے۔ جانبحق ہونے والے لڑکے کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995232/کوئٹہ-دھماکہ-کا-مقدمہ-درج-خودکش-جیکٹ-بناتے-ہوئے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org