0
Friday 20 May 2022 22:18

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان ڈی سیٹ ہو گئے

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان ڈی سیٹ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔ علیم خان سمیت 25 ارکان اب رکن پنجاب اسمبلی نہیں رہے۔ ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 18 ارکان ترین گروپ سے ہیں، 5 کا تعلق علیم خان اور دو ارکان کا تعلق کھوکھر گروپ سے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا ریفرنس منظور کر لیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اتفاق رائے سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر پی ٹی آئی کے ارکان منحرف ہوئے، منحرف ارکان کی رکنیت ختم کر کے نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔

ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان میں علیم خان، نذیر چوہان، ملک نعمان لنگڑیال، راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان اور محمد اجمل شامل ہیں۔ محمد امین ذوالقرنین، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، عائشہ نواز، عظمیٰ کاردار اور ساجدہ یوسف ڈی سیٹ ہوئیں۔ ہارون عمران، محمد طاہر، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھناؤنی سیاست کا ایک اور باب بند ہو گیا، یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی خالی ہونیوالی 20 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کرے گا، دو ماہ میں الیکشن کروائے جائیں گے۔ تحریک انصاف 5 مخصوص نشستوں پر ارکان نامزد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 995234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش