0
Friday 20 May 2022 22:30

باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی

باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق تحصیل ناوگئی سے تعلق رکھنے والا عبدالغفور لاپتہ تھا اور اس کے رشتہ داروں نے عبدالرشید نامی شخص پر قتل کا شک ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا اور اس دوران عبدالغفور کی نعش برآمد ہوگئی تو مقتول کے رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں نے مل کر تھانے پر دھاوا بول دیا۔ بعدازاں مشتعل افراد نے تھانے کے گیٹ اور شیشے بھی توڑ دیے اور آگ لگا دی اور ملزم کو پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں اور عمائدین کے ساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش