QR CodeQR Code

باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی

20 May 2022 22:30

علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں اور عمائدین کے ساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے گرفتار ملزم کو قتل کرکے تھانے کو آگ لگادی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق تحصیل ناوگئی سے تعلق رکھنے والا عبدالغفور لاپتہ تھا اور اس کے رشتہ داروں نے عبدالرشید نامی شخص پر قتل کا شک ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا اور اس دوران عبدالغفور کی نعش برآمد ہوگئی تو مقتول کے رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں نے مل کر تھانے پر دھاوا بول دیا۔ بعدازاں مشتعل افراد نے تھانے کے گیٹ اور شیشے بھی توڑ دیے اور آگ لگا دی اور ملزم کو پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں اور عمائدین کے ساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995237/باجوڑ-میں-مشتعل-ہجوم-نے-گرفتار-ملزم-کو-قتل-کرکے-تھانے-ا-گ-لگادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org