QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کے فیصلے باوجود وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سادہ اکثریت کے حامل ہیں

20 May 2022 22:39

الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہے۔ حمزہ شہباز کو اسمبلی میں بدستور 4 ارکان کی برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد 183 ہے۔ 25 منحرف ہونے کے بعد ارکان کی تعداد 158 رہ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 25 ارکان کے باجود پنجاب حکومت بچ گئی۔ حمزہ شہباز کی وزارت قائم رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہے۔ حمزہ شہباز کو اسمبلی میں بدستور 4 ارکان کی برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد 183 ہے۔ 25 منحرف ہونے کے بعد ارکان کی تعداد 158 رہ گئی۔ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ق لیگ کے 10 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب اسمبلی میں 165 ارکان ہیں۔ 4 منحرف ارکان کے بعد ن لیگ کے پاس 161 ارکان رہ گئے ہیں۔ ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے 7 اور 4 آزاد ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یوں پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 172 ہو جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 158 رہ گئی ہے۔ یوں سادہ اکثریت ملنے پر حمزہ شہباز شریف کی وزارتِ اعلیٰ قائم رہے گی۔ 
 


خبر کا کوڈ: 995239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995239/الیکشن-کمیشن-کے-فیصلے-باوجود-وزیراعلی-حمزہ-شہباز-سادہ-اکثریت-حامل-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org