0
Friday 20 May 2022 22:48

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں 23 مئی سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں شروع کی جائے گی، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نے کہا کہ پولیو کی 30 ہزار 981 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں 27 ہزار 763 موبائل ٹیمیں، 1 ہزار 908 فکسڈ، 1ہزار 161 ٹرانزٹ اور 149 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 پولیو کیسز سامنے آنے پر انکوائری مقرر کردی گئی ہے، صوبے میں 20 ماہ بعد پولیو کیسز کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں کمیونٹی ورکرز کو سپورٹ کررہے ہیں تاکہ بلاخوف مہم کرسکیں جبکہ ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیو کی آخری مہم میں 19 ہزار انکاری خاندان رپورٹ ہوئے تھے جن کو منانے کیلئے محکمہ صحت نے رابطے کی نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش