QR CodeQR Code

عمران خان نے کہا تو آدھے گھنٹے میں پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا، پرویز الہٰی

21 May 2022 00:09

پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان اسمبلی عبرت کا نشان بن گئے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز نے بہت پیسہ پھینکا لیکن پیسہ ان کے کوئی کام نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان اسمبلی عبرت کا نشان بن گئے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز نے بہت پیسہ پھینکا لیکن پیسہ ان کے کوئی کام نہیں آیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں بعدازاں الیکشن کمیشن کو مبارک باد کہ انہوں نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان اسمبلی اپنی سوسائٹی اور گھروں میں عبرت کا نشان بن چکے ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز نے بہت پیسہ پھینکا لیکن پیسہ ان کے کوئی کام نہیں آیا۔ حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس کام کی بنیاد ہی غلط ہو جو ریت پر گھر بنایا گیا ہو ان کا یہی حال ہوتا ہے اس میں یہ خود ہی دفن ہوجاتے ہیں اور ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اول روز سے کہہ رہا ہوں کہ یہ الیکشن ہی غلط تھا اور یہ حلف بھی غلط تھا اور اب یہ ثابت ہوگیا، آئندہ کا لائحہ عمل یہ ہے کہ اب انہیں اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا امیدوار ہوں، گورنر کا حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔


خبر کا کوڈ: 995253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995253/عمران-خان-نے-کہا-ا-دھے-گھنٹے-میں-پنجاب-اسمبلی-توڑ-دوں-گا-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org