QR CodeQR Code

خان پور ڈیم پر سیر کیلئے آنیوالے سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوب گئی

21 May 2022 00:27

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والی گاڑی میں چار افراد سوار تھے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کرلیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ہری پور میں واقع خان پور ڈیم پر سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوب گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خان پور ڈیم پر سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوبنے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تاہم حادثے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والی گاڑی میں چار افراد سوار تھے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کرلیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈیم میں ڈوبنے والے سیاحوں کا تعلق ٹیکسلا سے بتایا جارہا ہے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995254/خان-پور-ڈیم-پر-سیر-کیلئے-ا-نیوالے-سیاحوں-کی-گاڑی-پانی-میں-ڈوب-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org