QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کا سروے

18 Sep 2011 12:35

اسلام ٹائمز: اس سروے سے 30 سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں پناہ گزین افغانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے وضع کی جانے والی حکومتی پالیسیوں اور دیگر پروگراموں پر اپنے اظہار خیال اور رائے کا موقع ملے گا۔ سروے کا مقصد تقریباً 20 لاکھ پناہ گزینوں کو درپیش چیلنجز اور ملکی معیشت میں ان کے کردار سے متعلق تفصیلی معلومات جمع کرنا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) اور حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین سے متعلق ایک سروے کا آغاز کیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سروے سے 30 سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں پناہ گزین افغانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے وضع کی جانے والی حکومتی پالیسیوں اور دیگر پروگراموں پر اپنے اظہار خیال اور رائے کا موقع ملے گا۔ سروے کا مقصد تقریباً 20 لاکھ پناہ گزینوں کو درپیش چیلنجز اور ملکی معیشت میں ان کے کردار سے متعلق تفصیلی معلومات جمع کرنا ہے۔ رواں سال کے آخر تک جاری رہنے والے اس سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 25 اضلاع میں مقیم پناہ گزینوں سے معلومات جمع کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 99526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99526/اقوام-متحدہ-کی-جانب-سے-پاکستان-میں-مقیم-افغان-مہاجرین-کا-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org