0
Saturday 21 May 2022 00:54

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی، جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

وفاق کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کر دی، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسوری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔ پالیسی کے مطابق 5ویں اور 8ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 995269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش