QR CodeQR Code

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مرکزی ملزم مشتاق سہتو گرفتار

21 May 2022 08:49

عزیز میمن قتل کیس کے 6 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی محراب پور ابرار شاہ ضمانت پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صحافی عزیز میمن کے قتل کے مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نوابشاہ امیر سعود مگسی کے مطابق مشتاق سہتو کو نوابشاہ پولیس نے خیرپور سے گرفتار کیا۔ عزیز میمن قتل کیس کے 6 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی محراب پور ابرار شاہ ضمانت پر ہیں۔ واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کو 16 فروری 2020ء کو نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں قتل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 995301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995301/صحافی-عزیز-میمن-کے-قتل-کا-مرکزی-ملزم-مشتاق-سہتو-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org