0
Saturday 21 May 2022 09:42

صیہونیوں کے جنین پر حملے میں ایک نوجوان شہید اور ایک زخمی

صیہونیوں کے جنین پر حملے میں ایک نوجوان شہید اور ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجیوں نے ''جنین'' پر حملہ کرکے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے آج ہفتے کی صبح ایک بار پھر ''جنین'' پر حملہ کیا اور ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ ''عرب 48'' کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت کا اس سترہ سالہ جوان کی شہادت سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس حملے میں ''جنین'' میں واقع ''حیفا'' اسٹریٹ پر ایک اور اٹھارہ سالہ فلسطینی جوان زخمی ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں آیا ہے کہ ''ابن سینا'' ہسپتال کے سامنے ''امجد فائد'' کی شہادت کے بعد لوگوں نے ان کا جنازہ اٹھائے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور دشمن کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے ''الجزیرہ'' کی خبرنگار ''ابو عاقلۃ'' سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ دوسری جانب ایک قابض صیہونی آباد کار ہلاک جبکہ دو صیہونی زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے مغربی کنارے کے 105 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں، سات جگہوں پر فائرنگ کا تبادلہ جبکہ دستی بم اور کوکٹل شیل پھینکنے کے 17 واقعات پیش آئے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ جنین میں مسلح جھڑپوں کے نیتجے میں زخمی ہونے والے اسرائیلی اسپیشل فورس کے افسر کی ہلاکت کے بعد، مغربی کنارے میں صیہونی فوج جنگی ہیلی کاپٹر کے استعمال پر غور کر رہی ہے۔ صیہونی ''چینل 12'' نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی کنارے پر حملوں کے لئے اسرائیلی فوج کا منصوبہ ہے کہ اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نئے انداز سے شوٹ آوٹ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 995314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش