0
Saturday 21 May 2022 10:40

آئی جی اسلام آباد احسن یونس تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

آئی جی اسلام آباد احسن یونس تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔ نئے تبادلوں کے مطابق  گریڈ 19 کے سہیل ظفر چٹھہ اور گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ تبادلوں سے متعلق  جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں
خبر کا کوڈ : 995326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش