QR CodeQR Code

عمران سیاسی میدان میں ہارنے کے بعد کم ظرفی پر اتر آئے، مریم اورنگزیب

21 May 2022 10:54

مریم اورنگزیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز سے سیاسی میدان میں ہارنے والے کا کم ظرفی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔مریم اورنگزیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔ چوراہوں پر جملے کستے کردار آئینی منصب پر بیٹھے، یہ معاشرے کا زوال ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس شر سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ وہی ہے جو خاتون صحافیوں کو لفافے کہہ کر خاموش کرانا چاہتا ہے۔ خواتین کے لباس کو جرم کی وجہ قرار دینے والا اپنی خرافات سے سیاسی مدمقابل خاتون کو ڈرانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور خواتین نے بھی عمران خان کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995334/عمران-سیاسی-میدان-میں-ہارنے-کے-بعد-کم-ظرفی-پر-اتر-ا-ئے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org