0
Saturday 21 May 2022 11:11

بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بیجنگ پہنچیں گے اور  منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا۔ وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا
خبر کا کوڈ : 995340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش