QR CodeQR Code

حکومت آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی، حمزہ شہباز

21 May 2022 11:53

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےح مزہ شہباز نے کہا کہ اللہ نے جو مجھے ذمہ داری دی ہے کوشش ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےح مزہ شہباز نے کہا کہ اللہ نے جو مجھے ذمہ داری دی ہے کوشش ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز سے متعلق عمران خان کی گفتگو اس کی منفی ذہنیت کی عکاس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 995350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995350/حکومت-ا-ئینی-اور-قانونی-مدت-پوری-کرے-گی-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org