QR CodeQR Code

عدم اعتماد کے حوالے سے معاملات فائنل ہو چکے ہیں، سعدیہ دانش

21 May 2022 21:41

ایک بیان میں رکن گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جی بی کی موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ عمران خان قصہِ پارینہ بن چکے ہیں اور ملک بھر سے تحریک انصاف کا صفایا ہو رہا ہے۔ جی بی کے سیلیکٹڈ بھی بہت جلد سازش کا رونا روئیں گے


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر تحریک انصاف کی حکومت  کو نہ صرف دن میں تارے نظر آئیں گے بلکہ انکے ہاتھوں کے طوطے بھی اُڑ جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جی بی کی موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ عمران خان قصہِ پارینہ بن چکے ہیں اور ملک بھر سے تحریک انصاف کا صفایا ہو رہا ہے۔ جی بی کے سیلیکٹڈ بھی بہت جلد سازش کا رونا روئیں گے اور جھوٹا بیانیہ لے کر فریاد کرنے لگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے تقریباً تمام معاملات فائنل ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم عنقریب گلگت بلتستان کے عوام کو بھی اس نااہل حکومت سے نجات دلائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 995414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995414/عدم-اعتماد-کے-حوالے-سے-معاملات-فائنل-ہو-چکے-ہیں-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org