QR CodeQR Code

جبری گمشدگی سنگین جرم ہے، انجمن امامیہ بلتستان

21 May 2022 21:53

اپنے ایک جاری بیان میں انجمن امامیہ بلتستان کیجانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تسلسل کے ساتھ مسنگ پرسنز کا سلسلہ جاری ہے، جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تسلسل کے ساتھ مسنگ پرسنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور حال ہی میں مزید کچھ جوانوں کو بھی لاپتہ کر دیا گیا ہے، جو کہ قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔ اگر ان افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی فرد کو عدالتوں میں پیش کیے بغیر لاپتہ کرنا سنگیں جرائم میں سے ہے۔ لہذا حکومت پاکستان کے مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مسنگ پرسنز کا سلسلہ بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 995416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995416/جبری-گمشدگی-سنگین-جرم-ہے-انجمن-امامیہ-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org